طالبان کا وفد بین الافغان مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا

طالبان کا وفد بین الافغان مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کا وفد قطر پہنچ گیا جس کے بعد افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ 'ہماری مذاکراتی ٹیم کے تمام اراکین دوحا پہنچ چکے ہیں، چند چھوٹے تکنیکی مسائل کے حل کے بعد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔'یہ بین الافغان مذاکرات امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں دوحا میں ہونے والے امن معاہدے کا حصہ ہیں۔امریکا کی جانب سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے مسلسل زور دیا جارہا ہے، تاکہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکے۔
طالبان کا وفد

مزید :

صفحہ اول -