حب ندی کے پل کی حالت خستہ  کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

   حب ندی کے پل کی حالت خستہ  کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ

  

کراچی (آئی ا ین پی) کراچی میں بارشوں کے بعد حب ندی پر تعمیر کیے گئے پل کے پلرز کو سپورٹ کرنے والی کی دیواریں گر گئی ہیں جس سے پل کے کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ حب چوکی کے قریب حب ندی پر بنائے جانے والے پل کے پلر حالیہ بارشوں میں متاثر ہوئے ہیں اور تین پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئی ہیں جب کہ دیگر کی حالت مخدوش ہے۔  پلرز کی تشویشناک حالت سے متعلق شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور حکومت سے دیواروں کی دوبارہ تعمیر کرنے اور پل کا تکنیکی معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

 حب ندی 

مزید :

صفحہ اول -