سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع  بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا 

  سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع  بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیماڑی کو ضلع کا درجہ حاصل ہوگیا ہے،کراچی میں اضلاع کی تعداد 7ہوگئی،ضلع غربی کو 2حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع میں کیماڑی،بلدیہ، سائٹ اور ماڑی پور سب ڈویڑن شامل ہے۔ جبکہ ضلع غربی میں منگھو پیر،اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد سب ڈویڑن میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں کیماڑی کو ضلع بنانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، جس پر اپوزیشن نے مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔اس سے قبل کراچی چھ اضلاع پر مشتمل تھا، ان اضلاع میں جنوبی، شرقی، غربی، ملیر، کورنگی اور وسطی شامل تھے۔ 
سندھ حکومت

مزید :

صفحہ اول -