مسلم اکثریتی ملک کو سوواسرائیل دوست ممالک میں شامل

مسلم اکثریتی ملک کو سوواسرائیل دوست ممالک میں شامل

  

 واشنگٹن(آئی این پی) مسلم اکثریتی ملک کوسوو اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے اور یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس)میں سفارتخانہ کھولنے پر رضامند ہوگیا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ مزید کئی اسلامی اور عرب ممالک اسرائیل سے جلد تعلقات قائم کریں گے۔وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے کوسوو کے صدر اور سربیا کے سربراہ نے وائٹ ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکام موجود تھے۔اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آج ایک اور عظیم دن ہے، مسلمان اکثریتی ملک کوسوو اور اسرائیل اپنے تجارتی تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقا ت قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، اس حوالے سے کوسوو اور سربیا کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ مز ید اسلامی اور عرب ممالک جلد اس عمل کی پیروی کرتے ہوئے جلد اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلیں گے۔

کوسوو اسرائیل 

مزید :

صفحہ اول -