کورونا سے بچاؤ میں بد احتیاطی،2امریکی نرسنگ ہومز پر چھاپے،ریکارڈ ضبط

 کورونا سے بچاؤ میں بد احتیاطی،2امریکی نرسنگ ہومز پر چھاپے،ریکارڈ ضبط

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) ایف بی آئی اور ریاست پنسلوینیا کے اٹارنی جنرل آفس کے تفتیش کاروں نے پٹسبرگ شہر کے قریب دو نر سنگ ہومز پر اچانک چھاپے مارے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہر کے نواح میں برائٹن کے ایک بحالیاتی مرکز میں تلاشی کے وارنٹ کیساتھ داخل ہوئے اور ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ماؤنٹ لہنان کے ایک ایسے ہی بحالیاتی مرکز میں ایسی ہی کارروائی کی۔ ٹی وی رپورٹ میں ریاست کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برائٹن کے قصبے میں 447 افراد کے وائرس میں مبتلا ہونے اور 73 اموات کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔ اس قصبے نے مارچ کے بعد پہلی مرتبہ جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ اب یہاں کوروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم اس کے باوجود متعلقہ دو مراکز میں اچانک نئے کیس سامنے آنے اور اموات ہونے کی اطلاعات پر تشویش پیدا ہو ئی۔ محکمہ صحت کا موقف ہے کہ وائرس کنٹرول ہونے کے بعد ان مراکز میں نئے کیس سامنے آنے اور اموات واقع ہونے کے بعد ان مراکز میں نئے کیسز سامنے آنے اور اموات واقع ہونے کا سبب یہاں کی جانیوالی بداحتیاطی ہے جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔

نرسنگ چھاپے

مزید :

صفحہ اول -