فرانسیسی جدیرے کی حرکت شرمناک،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا:فیاض الحسن

فرانسیسی جدیرے کی حرکت شرمناک،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے ...

  

  لاہور(آئی این  پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدے نے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان فرانسیسی جریدے کی اس شرمناک حرکت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کا مطلب دوسرے مذاہب اور عقائد کی توہین ہرگز نہیں۔ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب، عقائد، انبیا اور الہامی کتب کے احترام کی تلقین کرتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا دنیا کو اسلاموفوبیا اور نسل پرستی سے بچنے کی تلقین کی۔ عمران خان مغرب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے اسلامی دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اسلامی اخلاقی تعلیمات کے پرچار سے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -