بنگلہ دیش،مسجد میں زور دار دھماکہ،16نمازی شہید،29جھلس کر زخمی

بنگلہ دیش،مسجد میں زور دار دھماکہ،16نمازی شہید،29جھلس کر زخمی

  

 ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے شہر نریان گنج میں ایک مسجد میں ائیر کنڈیشنر پھٹنے سے 16 نمازی جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے ملحقہ شہر نریان گنج کی مسجد میں گزشتہ روز عشاء کے وقت پیش آیا۔حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا، مسجد کے قریب گیس لائن سے لیک ہوئی گیس مسجد میں بھر گئی اور اس وقت مسجد کے دروازے کھڑکیاں بند تھیں جبکہ بجلی بھی نہیں تھی۔ بجلی آنے پر جیسے ہی ائیر کنڈیشنر چلائے گئے تو چنگاری نکلی اور دھماکے سے ائیرکنڈیشنر پھٹ گیا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں حادثے میں 45 سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈھاکا کے برن ہسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں دوران علاج 16 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

مسجد دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -