زرداری اور شہباز اپنے بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، فواد 

 زرداری اور شہباز اپنے بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، فواد 

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچا ؤ کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں،دونوں کے بچے  ابوبچا  ؤمہم چلا رہے ہیں،جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے قربت مستقل تھی نہ دوری مستقل،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا مستقل حل لوکل گورنمنٹ اور آرٹیکل 140 اے کا نفاذ ہے،این ایف سی ایوارڈ پر گلا پھاڑنے والی پی پی صوبائی کمیشن پر خاموش کیوں ہے؟اضلاع کو حصہ دیئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔فوادچودھری نے کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کاکیس دیگر استعفوں سے الگ ہے،صرف الزامات لگنے کی بنیاد پر استعفیٰ نہیں دیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے قربت مستقل تھی نہ دوری مستقل،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ  شہباز،زرداری صرف اپنے بچاؤکیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں  جبکہ دونوں کے بچے ”ابوبچاؤ“مہم چلا رہے ہیں۔ 

 فواد  

مزید :

صفحہ اول -