دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کے معترف ہیں، روسی آرمی چیف

 دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کے معترف ہیں، روسی آرمی چیف

  

 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا اور روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے امور اور علاقائی سلامتی کے متحرک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا ایس سی او کے تحت ہونے والی دفاع اور سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں روس کا دورہ کر رہے ہیں۔جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ندیم رضا ماسکو میں ’انٹرنیشنل ملٹری گیمز2020‘ کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاک فوج گزشتہ تین سالوں سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔

روسی آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -