بھارتی فوج کی وادی لیپامیں سول آبادی پر فائرنگ،3 مکان، ایک سکول تباہ

 بھارتی فوج کی وادی لیپامیں سول آبادی پر فائرنگ،3 مکان، ایک سکول تباہ

  

چکوٹھی(آئی این پی)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر واقع وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے تین رہائشی مکان اور ایک سکول جزوی طور پر تباہ ہو گیا،جبکہ لوگوں نے زیر زمین مورچوں میں پناہ لیکر جانیں بچائیں،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپاء کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ با ر ی اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں نوکوٹ گاؤں میں دو،چننیاں میں ایک رہائشی مکان اورایک سکول کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی،دوران فائرنگ مقامی لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کر آگ پر قابو پایا اور سکول کو جلنے سے بچا لیا۔بھارتی گولہ باری کے دو ر ان لوگ اپنے زیر زمین مورچوں میں محصور رہے،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقا می آبادی نے سکھ کا سانس لیا اور واپس اپنے اپنے گھروں میں آئے۔

بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -