6 ستمبر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،دوست مزاری

  6 ستمبر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،دوست مزاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔دفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثا بت ہوئی، پاک افواج اور قوم نے دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے منہ توڑ جوا ب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے مو قع پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ ملکی سلامتی اور بقا ء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان، دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے پوری طرح آگاہ اور پاکستان کی سلامتی و سا لمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کیلئے تیارہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا،وہ ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

دوست مزاری

مزید :

صفحہ آخر -