حافظ آباد محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا جونیئر کلرک رشوت لیتے گرفتار 

حافظ آباد محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا جونیئر کلرک رشوت لیتے گرفتار 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرانوالہ کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے جونئیر کلرک محمد عتیق کو 12ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم نے گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے رشوت وصول کی تھی،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کر کے اینٹی کرپشن تھانہ حافظ آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم بھٹی کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ سرکل آفس حافظ آباد اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مل کرکیا، ملزم کے خلاف مکمل چھان بین کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔

کلرک گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -