پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

 پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ کا سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹان، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹان، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں 2500 افراد میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ اندرون سندھ متعدد گوٹھوں میں پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیمز نے سجاول اور میرپور ماتھیلو میں 300 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ڈائیونگ ٹیموں نے بدین اور ٹنڈو باگو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بھی کئے۔
 پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -