صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

   صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

  

کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن میں بڑی تبدیلی، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جاوید آفریدی اور جوائنٹ الیکشن سندھ محمد فرید آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ عہدے سے ہٹائے گئے دونوں افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعجاز انور چوہان نئے الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیے گئے ہیں۔اعجاز انور چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ تھے۔ضلعی الیکشن کمشنر جام شورو کو سجاول اور سجاول کے الیکشن کمشنر کو جام شورو تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک جانب حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تو دوسری جانب سندھ میں بڑی عہدوں پر تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سندھ کے افسران کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔

  صوبائی الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -