آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی 

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی3 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے،گزشتہ روزگواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی جبکہ ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

مزید :

علاقائی -