خورد برد، کرپشن کیس، سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر 

خورد برد، کرپشن کیس، سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)گجرات پولیس فنڈز میں خورد برد اور کرپشن کیس میں سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس سردار احمد نعیمی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ9ستمبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا،نیب نے سہیل ظفر چٹھہ کو اشتہاری قرار دیاتھاتاہم ہائی کورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کرنے پر فاضل بنچ نے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیاتھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کی جانب سے حقائق کے برعکس ریفرنس بنایا گیا،کرپشن کا الزام لگا کر نیب حکام گرفتار کرنا چاہتے ہیں،ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -