کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق 

  کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل، چوری اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا سکیورٹی گارڈ مار ڈالا۔مقتول کی شناخت اللہ بخش کے نام سے ہوئی۔ ہیر میں سے 4 ڈاکو شہری مظہر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوہنگ میں ڈاکونے عثمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر6لاکھ15 ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ لیا۔فیصل ٹاون میں ڈاکو فراز کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لے گئے۔ شالیمار میں ڈاکو محمود کے گھر میں گھس کر 3لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔ ساندہ میں ڈاکو اسماعیل کے گھر سے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں ڈاکو عبداللہ کی فیملی کو یر غمال بنا کر1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لے گئے۔ نواں کوٹ، نصیرآباد سے گاڑیاں، جوہر ٹاون،اسلام پورہ اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -