شجاعت حسین، چودھری شافع اور سالک حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات

شجاعت حسین، چودھری شافع اور سالک حسین سے حافظ طاہر اشرفی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے چیئرمین علماء کونسل و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محرم الحرام پاکستان میں امن و امان سے گزر گیا اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، اسی طرح تمام مسالک کے علماء کرام محبت و بھائی چارہ کا درس دیتے رہیں تو شرپسند عناصر کو مذہبی منافرت پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -