پی ٹی آئی نئی جماعت نہیں یہ پیپلز پارٹی کا ہی نیا ایڈیشن ہے، سراج الحق

پی ٹی آئی نئی جماعت نہیں یہ پیپلز پارٹی کا ہی نیا ایڈیشن ہے، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نئی جماعت نہیں ہے یہ پیپلز پارٹی کا نیا ایڈیشن ہے، پی ٹی آئی میں یا تو پرویز مشرف یا پھر پیپلز پارٹی کے لوگ موجود ہیں۔حکمرانوں کو اس دور سے ڈراتا ہوں جب بھوکے ننگے لوگ گلیوں اور جھونپڑیوں سے نکلیں گے اور تمھاری کوٹھیوں کا گھیرا کریں گے پھر تمہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ وہ مرکز تبلیغ اسلام میں  پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے احتساب ضروری ہے لیکن پاکستان میں احتساب ڈرامہ ہے۔ نیب کا خود احتساب ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ مل کر سیلاب اور برسات متاثرہ علاقوں کے دورے کریں۔ یہ لڑنے کا نہیں خدمت کرنے کا وقت ہے۔ وزیراعظم بار بار کہتے ہیں کہ فوج میری پشت پر ہے انہیں یہ احساس ہے کہ اگراسٹیبلشمنٹ کا تعاون نہ ہوتو حکومت ایک ہفتے بھی نہیں چل سکتی۔ عاصم سلیم باجوہ پر اگر کسی صحافی نے غلط الزام لگائے ہیں تو انہیں الزامات کیخلاف ثبوت کے ساتھ عدالت سے رجوع کرنا چاہئے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -