اینٹی کرپشن کی کارروائی، ملتان روڈ پر غیر قانونی دکانیں مسمار

  اینٹی کرپشن کی کارروائی، ملتان روڈ پر غیر قانونی دکانیں مسمار

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے احمر کیفی نے بروقت کروائی کرتے ہوئے سمن آباد مین چوک پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر دکانیں مسمارکردیں، آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی نگرانی میں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سمن آباد ٹاؤن ملتان روڈ پر غیر قانونی دکانیں زیر تعمیر تھیں جس کا محکمہ اینٹی کرپشن نے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی۔ اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ کے مطابق متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے کمرشل نقشہ کی منظوری کے بغیر دکانیں تعمیر کی جارہی تھیں جو کہ سراسر خلاف قانون ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے احمر کیفی کو واقعہ پر متعلقہ محکموں سے مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کی غفلت یا ملی بھگت سے لینڈ مافیا مضبوط ہوتے ہیں۔

 دکانیں مسمار

مزید :

صفحہ آخر -