ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم

  ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسا  ئیکلوں، نقدی،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق دھامونکے کے رہائشی عابد علی سے موضع ٹھٹھہ گورائیہ کے قریب تین ڈاکوؤں نے   5لاکھ رو پے،موبائل فون،شناختی کارڈ ودیگر کاغذات چھین لئے۔ گلوغیاں موڑ کے رہائشی ذیشان احمد کی موٹر سائیکل پولٹری فارم کے باہر سے جبکہ مرہانہ کے رہائشی اشتیاق احمد کی موٹر سائیکل اشرف مہر کی حویلی سے چوری ہو گئی۔ تھانہ صدر اور ستراہ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -