عرس بابا بلھے شاہؒ،صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن آج خصوصی شرکت کریں گے

عرس بابا بلھے شاہؒ،صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن آج خصوصی شرکت کریں گے

  

لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی اوقاف سید سعید الحسن شاہ بابا بلھے شاہ کے عرس مبارک کے آخری روزخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ اوقاف کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کرتے ہوئے سکیورٹی کو خاص اہمیت دی جائے۔ جیب کتروں اور مشکوک افراد کو فوری حراست میں لیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کیا جائے۔ محکمہ کے تمام افسران و اہلکاران کو سختی سے پابند کیا کہ عرس کے دنوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا شکایت نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ دربار سے ملحقہ آبادی میں چیکنگ کا سلسلہ باقاعدہ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ زائرین کوتمام اطرف سے واک تھرو گیٹس کے ذریعے زائرین کودربار تک پہنچنے کی رسائی دی جا رہی ہے۔ 

 سعید الحسن

مزید :

صفحہ آخر -