دکان کے سامنے سیف الماری رکھنے پر جھگڑا، فائرنگ سے دکاندار جاں بحق 

دکان کے سامنے سیف الماری رکھنے پر جھگڑا، فائرنگ سے دکاندار جاں بحق 

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ شاہدرہ میں دکان کے سامنے سیف الماری رکھنے پر جھگڑا دکان کے مالک اور ساتھی نے فائرنگ کر کے اپنے ہمسائے دکاندار کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ ریاض احمد نے دکان کے باہر سیف الماری رکھی اس کے ساتھی دکاندار ابرار اور احمد وغیرہ نے اسے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر ابرار وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دکاندار ریاض شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -