فیروز والہ،تیز رفتار بس کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

فیروز والہ،تیز رفتار بس کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ امامیہ کالونی کے قریب تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں  35سالہ نوجوان حماد موقع پر ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے بتایا گیاہے کہ پنڈ فیروزوالہ کا رہائشی  35 سالہ نوجوان حماد اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شاہدرہ آرہاتھا جب وہ امامیہ کالونی کے قریب پہنچے تو پیچھے سے تیزرفتار بس نے دونوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 35 سالہ حماد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیاگیاہے. لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا. فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ہے.  

مزید :

علاقائی -