اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار عثمان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ عثمان نے ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکو سے اس کا پستول چھین کر ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اینٹی رائیٹ فوررس کا اہلکار عثمان اپنے بیٹے کے ہمراہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لئے مقامی بینک کی برانچ میں گیا۔ عثمان جیسے ہی اے ٹی ایم کاؤنٹر میں داخل ہوا تو ایک نامعلوم مسلح ڈاکو عثمان کے پیچھے کاؤنٹر میں داخل ہوگیا۔ پیسے نکالنے کے دوران ڈاکو نے عثمان پر پستول تان دیا جس پر عثمان نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکو کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی اور اس کا پستول چھین کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -