معیشت کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی کردار ادا کریں،رانا مامون

 معیشت کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی کردار ادا کریں،رانا مامون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانا مامون راجپوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے اپوزیشن اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی،مردہ اپوزیشن میں اتنا دم خم نہیں کی حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلا سکے،مولانا فضل الرحمن کا چورن اب نہیں بکے گا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مامون راجپوت نے کہا کہ کورونا نے نمٹنے کی عمران خان کی پالیسی کامیاب رہی ہے جس کی دنیا بھی معترف ہے،جس کا اعتراف بل گیٹ نے بھی کیا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے دنیا کو پاکستان سے سیکھنا ہو گا،پاکستان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران پر بھی قابو پا لیا ہے اب ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا،اچھے دن آنے والے ہیں،عمران خان کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا،اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کر کے اپنا پیسہ قانونی طریقے سے پاکستان بھیجنا ہو گا تاکہ ہمارے ملک کا بھی فائدہ ہو۔
رانا مامون

مزید :

صفحہ آخر -