جناح ہسپتال کی لفٹ خراب، اسٹریچر کندھوں پر اٹھائے جانے لگے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے جناح ہسپتال کی اولڈ بلڈنگ کی لفٹ خراب ہوگئی جس کے باعث مریضوں کے تیمار دار اسٹریچر کندھوں پر اٹھانے پر مجبور ہیں۔جناح ہسپتال کی پرانی بلڈنگ میں مختلف امراض کے 10 وارڈز اور او پی ڈیز ہیں۔لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک بیمار خاتون کو ان کے بیٹے سٹریچرپر لٹا کر سیڑھیرں سے دوسری منزل پر لے کر گئے۔ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ بارشوں میں جناح ہسپتال کے مختلف شعبوں میں پانی بھرگیا تھا، وارڈ کی متاثرہ لفٹ کی پْلی ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال کے متاثرہ وارڈ کی لفٹ کی مرمت کاکام جاری ہے، وارڈ 14 اور 15 کی ایک لفٹ چل رہی ہے، اسٹریچر کندھوں پر اٹھاکر لے جانے کا علم نہیں۔
جناحہسپتال