کراچی نے بالآخر اربابِ اقتدار  کی توجہ حاصل کرلی، فاروق ستار 

  کراچی نے بالآخر اربابِ اقتدار  کی توجہ حاصل کرلی، فاروق ستار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی نے بالآخر اربابِ اقتدار کی توجہ حاصل کر لی۔  انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اتنا صبر کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی کراچی آنا پڑا، اب زبانی جمع خرچ اور لولی پاپ سے کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان اور دیگر کو مسودہ ارسال کر دیا ہے۔  اس موقع پر فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے فور منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کراچی میں سرکلر ریلوے اور گرین بس سروس شروع کی جائیں۔سینئر سیاستداں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کو بچائیں، کراچی کو بنائیں، اب نہیں تو کبھی نہیں، اون کراچی، سیو کراچی، میک کراچی۔ 
 فاروق ستار 

مزید :

صفحہ آخر -