ایم پی اے مرزا جاوید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور 

   ایم پی اے مرزا جاوید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہرہنگامہ آرائی کیس میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا جاوید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے تھانہ چوہنگ پولیس کو ملزم کو11 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے مقدمہ کاریکاڑد طلب کرلیاہے،عدالت نے ملزم کوایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے،یادرہے کہ مرزا جاوید کی گاڑی میں پھتر رکنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھیں۔

مزید :

علاقائی -