شاہدرہ،صدا حسین ذوالجناح جلوس سے متعلق ٹریفک انتظامات مکمل 

شاہدرہ،صدا حسین ذوالجناح جلوس سے متعلق ٹریفک انتظامات مکمل 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات بسلسلہ ذوالجناح پروسیشن، صدا حسین بیگم کوٹ مکمل کر لئے، تفصیلات کے مطابق 06 اور 07 ستمبر بروز اتوار اور سوموار 17/18 محرم الحرام شاہدرہ چوک سے بیگم کوٹ دونوں اطراف سڑکیں بند رہیں گی، اتوار اور سوموار کو بسلسلہ ذوالجناح صدام روڈ بند رہے گا، شیخوپورہ، شرقپور اور سگیاں موٹروے سے آنے والی ٹریفک کو دوساکو چوک سے السعید چوک، سگیاں راوی پل بند روڈ بجھوائی جائی گی،لاہور سے براستہ شیخوپورہ، شرقپور جانے والے ٹریفک کو بتی چوک سے جانب سگیاں راوی پل اور السعید چوک بجھوایا جائے گا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایک ڈی ایس پی اور 15 انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 159 وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، 02 لفٹرز بھی تعینات ہونگے، ٹریفک کو 11 پوائنٹس سے ڈائیورشن کروائی جائے گی،  ان کا۔مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ریڈیو راستہ ایف ایم 88.6، راستہ ایپ سے آگاہی دی جاتی رہے گی۔

، شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -