گوجرانوالہ، منشیات کا دھندہ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

  گوجرانوالہ، منشیات کا دھندہ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر محمد اصغر اور ایس ایچ او تھانہ دھلے سب انسپکٹر اسلم ہنجرا و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش کے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو 600 گرام چرس اور600 لیٹر ولائتی شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں عاشر رفیق،امیر حمزہ اور اکبر بشیر شامل ہیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر محمد اصغر،ایس ایچ او تھانہ دھلے سب انسپکٹر اسلم ہنجراہ اور انکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -