19بھارتیوں سمیت 23غیر ملکی، 3پاکستانی شہریوں کی نظربندی میں توسیع 

19بھارتیوں سمیت 23غیر ملکی، 3پاکستانی شہریوں کی نظربندی میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں قائم نظربندیوں پر نظرثانی کے بورڈ نے 19بھارتیوں سمیت 23غیرملکی اور تین پا کستا نی شہریوں کی نظربندیوں 9نومبر تک توسیع کردی۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہونیوالے نظرثانی بورڈ میں 26ملزموں کو پیش کیاگیا،جن میں 19 بھار تی،3 بنگلہ دیشی، ایک سری لنکن اور 3پاکستانی شہری شامل ہیں،جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر پرمشتمل نظرثانی بورڈ نے سکیورٹی آف پاکستان کے قانون اورفارن ایکٹ کے تحت ان افراد کی نظر بندیوں کا معاملہ کا جائزہ لیا،عدالت کو بتایا گیا کہ غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان کی سرحد پارکرنے پر گرفتا رکیاگیا،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ان کی نظربندی میں 9نومبر تک توسیع کردی۔

مزید :

علاقائی -