ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ 8ستمبر کو اس درخواست کی سماعت کرے گا۔اس کیس میں نیب کے وکیل نے رپورٹ اور کمنٹس داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کررکھی ہے، د ر خو است گزار کا موقف ہے کہ ان کیخلاف 2003 ء میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے،نیب نے جولائی 2019 ء میں انہیں طلبی کا دوبارہ نوٹس بھیج دیاجو غیر قانونی ہے،نیب ایسے کیس میں طلب کر رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا اورانکوائری ابتدائی سطح پر ہی بند ہوگئی تھی،اب نیب نے شکایت کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرکے طلبی کا نوٹس بھیج د یا ہے،درخواست میں نیب کی کارروائی کالعدم کرنے اور نیب کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

برجیس درخواست مقرر

مزید :

علاقائی -