پلاٹ کیس، ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع

  پلاٹ کیس، ملزم ندیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ہوم لینڈ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کیس میں ملوث ملزم ندیم احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو 21 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے انٹریم ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے مطابق ملزم ندیم پر ہوم لینڈ سوسائٹی کی فائلوں میں خوردبرد کرنے کا الزام ہے، ملزم پر ہوم لینڈ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم نے پلاٹ کی رقم ندیم احمد نامی شخص کو ادا کی جس کے معاملات پیراگون سے ہیں۔

مزید :

علاقائی -