منی لانڈرنگ،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس،شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررنہ ہوسکی

 منی لانڈرنگ،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس،شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی منی لانڈرنگ اورآمدنی سے زائداثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست لاہورہائی کور ٹ میں آئندہ ہفتے بھی سماعت کیلئے مقررنہیں ہوسکی،اس کیس میں لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے،گزشتہ تاریخ سماعت پر فاضل بنچ کے ایک رکن نے بوجوہ کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد درخواست غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئی تھی،موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 7ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں بھی ان کی درخواست کی تاریخ سماعت مقررنہیں ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -