اوکاڑہ: گھر یلوربخش پر بہن نے 4ماہ کے سوتیلے بھائی کو گلا دباکرقتل کردیا 

اوکاڑہ: گھر یلوربخش پر بہن نے 4ماہ کے سوتیلے بھائی کو گلا دباکرقتل کردیا 

  

اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ ٹرک ڈرائیور کی بیٹی نے4ماہ کے سوتیلے بھائی کو مبینہ طورپر تشدد اورگلہ دباکر قتل کردیا ٹرک ڈرائیور نے دوشادیاں کررکھی تھیں جس کے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا،تفصیلات کے مطابق صابر پیا ٹاؤن کے رہائشی ٹرک ڈرائیور محمد منشاء ولد محمد لطیف نے دوشادیاں کی تھیں پہلی بیوی سے ایک بیٹی شازیہ عرف آسیہ تھی جب کہ دوسری بیوی اسماء بی بی کے پانچ بچے تھے جن کے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا پہلی بیوی ایمناں بی بی اور اس کی بیٹی شازیہ اکثر دوسری بیوی اسماء بی بی اوراس کے بچوں کومارتے پیٹتے رہتے تھے جس سے تنگ آکر اسماء بی بی بچوں کولے کر اپنے بھائی کے گھر چلی گئی ٹرک ڈرائیور کوپتہ چلا تو اس نے اسماء بی بی کوبرابھلا کہااور کہاکہ وہ جہاں جی کرتاہے رہے اس کے بچے اس کے گھر اس کی پہلی بیوی کے پاس چھوڑ آئے جس نے اپنے بھائی کوساتھ لیا اور بچے اپنے خاوند کے گھر چھوڑ آئی گذشتہ اس کے4ماہ کے بیٹے علی زیب کی فوت ہوجانے کی خبرملی اسماء بی بی نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کواس کی سوتیلی بیٹی شازیہ نے مبینہ طورپر تشدد اورگلہ دباکر قتل کیاہے پولیس تھانہ بی ڈویژن نے اسماء بی بی کی درخواست پر قتل کامقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -