دیپالپور: خاتون وکیل اغواء کا ڈراپ سین،واقعہ من گھڑت، فرضی قرار

دیپالپور: خاتون وکیل اغواء کا ڈراپ سین،واقعہ من گھڑت، فرضی قرار

  

دیپالپور، اوکاڑہ (ملک نذیر احمد جھکھڑ، بیورورپورٹ، نامہ نگار) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں دیپالپور بار کی خاتون وکیل پر تشدد اور اغواء کے مقدمہ کا پنجاب بار کی جانب سے بنائی جانے والی چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ڈراپ سین کر دیا رپورٹ میں اغواء کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے اسے مخالفین کو پھنسانے کے لئے ڈرامہ قرار دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں دیپالپور بار کی وکیل خاتون ارشاد نسرین کے اغواء کا ڈراپ اسین ہوگیا پنجاب بار کونسل کی جانب سے بنائی گئی 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔دیپالپور بار کے سینیر وکلاء پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ میں وکیل خاتون کے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیدیا رپورٹ میں  اغواء کے مقدمہ میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے قرار دے دئے گئے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق خاتون وکیل نے مقدمہ اپنے مخالفین کو پھنسانے کیلئے درج کروایا خاتون وکیل نے قبل ازیں بھی اس نوعیت کے مقدمات دیگران کیخلاف درج کروا رکھے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ 

 تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب بار کونسل کو بھجوا دی گئی۔ذرائع اس واقعہ پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -