ملتان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کا م کرینگے‘ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ
ملتان (خصو صی رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ مشتاق اوجلہ،ریٹائرڈ ہونے والے رجسٹرار بہادر علی خان کے ضلع کچہری پہنچنے پر (بقیہ نمبر4صفحہ 5پر)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال سمیت ضلعی عدلیہ کے ججز نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار عہدیداران، سینئر وکلاء سمیت خواتین وکلا بھی موجود تھیں،ملتان، تقریب میں سینئر سول جج ایڈمن انتخاب عالم، سینئر سول جج کریمنل ڈویثرن نوید اختر، سینئر سول جج فیملی نوید خان، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر، نائب صدر الطاف راں، لائبریری سیکرٹری حسن محمود، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سجاد حیدر سپرا، نائب صدر طاہر علی قریشی، سینئر وکلاء حبیب اللّٰہ شاکر، سید اطہر شاہ بخاری، محمد اظہر خان مغل، مرزا عزیز اکبر بیگم، ناظم خان، حسین اختر قریشی، نور المبین خاکوانی، عمیر رزاق بھٹی، جاوید اقبال اوجلہ، فیصل اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی، بار عہدیداران کی جانب سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشاق احمد اوجلہ، سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا محمد زاہد اقبال، ایڈیشنل سیشن ججز محمد عاشق، راجہ صفدر، شہزاد رضا، امان اللّٰہ خان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمان گرامی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ کورونا حالات کے بعد پہلی مرتبہ کچہری میں جوڈیشری اور وکلا اکٹھے ہیں،اسوقت ضلع کچہری کا سب سے بڑا مسئلہ کچہری توسیع ہے۔ کچہری میں وکلاء کے علاوہ سائلین کی بڑی تعداد ہے، جس میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگوایا جائے بار ہال، لائبریری، پارکنگ پلازہ، کلرکس کا بار روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا محمد زاہد اقبال خاں نے کہا کہ کچہری توسیع ایشو کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں مہ وکلاء بار ہال وکلا کی تعداد سے بڑا ہو، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کچہری توسیع کے حوالے سے خصوصی کاوشیں کر رہے ہیں،ہمیں فنڈ مل گیا ہے، جلد آر او پلانٹ لگ جائے گا، وکلا بار ہال کی سہولت کے لیے فنڈ رکھ دیے ہیں۔ لیڈیز بار ہال کے لئے انتظامات کریں گے، کچہری سے ملنے والا خزانے کا تعلق مال مقدمہ سے ہے جو سرکار کو دیا جائے گا، سا بق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے کہا کہ 24 جنوری 1987 کو تقرری ہوئی۔ اس بار نے مجھے سب کچھ سکھایا، میں ملتان میں سول جج، سینئر سول جج، ایڈیشنل سیشن جج اور سیشن جج بھی تعینات رہا، ہائیکورٹ نے جوڈیشری میں سب سے پہلا چیک ملتان کو دیا گیا ہے، کچہری توسیع کے حوالے سے بہت زیادہ دشواریاں ہیں،چیف جسٹس محمد قاسم علی خان کچہری توسیع ایشو کے لئے ہر دن کام کر رہے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ نے کہا کہ میرا بطور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات ہونا ملتان بار کا اعزاز ہے، 1990 میں ملتان میں ہی وکالت کے پیشے کا آغاز کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ٹیم کا ممبر ہوتے ہوئے ملتان کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کروں گا، اس خطے کیلئے ماضی کی نسبت سب سے زیادہ کام کروں گا۔ خطاب سے قبل ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال کو بار کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔
رجسٹرار ہائی کورٹ