ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ مبشر احمد سے تین مسلح ڈاکو نے (بقیہ نمبر6صفحہ 5پر)

روک کر نقدی1لاکھ 50ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقے جھوک بلو ملک اظہر سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت23ہزارلیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے حسن چوک محمد یوسف سے تین ڈاکو نے کار سے اتار کر نقدی و موٹرسائیکل مالیت2لاکھ18ہزار لیگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے عبدالمجید سے چار مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ 50ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ مبشر مصطفی کی فیکٹری سے بجلی تار مالیت80ہزار، نواب ہوٹل سعید احمد کی جیب سے موبائل مالیت25ہزار، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے رلوے پھاٹک ممتازآباد فیض رسول کی دوکان سے نقدی1لاکھ 19ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد اسلم کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات ودیگر سامان مالیت11لاکھ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محسن علی کیگھر سے نقدی و سونا مالیت2لاکھ92ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے غلام علی کیگھر سے نقدی و گھڑیاں مالیت30ہزار، محمد ناصر کیگھر سے نقدی و زیور مالیت7لاکھ44ہزار، محمد اقبال کے کارخانہ سے فرنیچر سامان مالیت1لاکھ جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عبداللہ کی دوکان سے موبائل مالیت3لاکھ چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -