کاٹن جنرز کی میپکو حکام کے خلاف  رٹ پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

  کاٹن جنرز کی میپکو حکام کے خلاف  رٹ پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل الرحمن (بقیہ نمبر7صفحہ 5پر)
خان نے شجاع آباد کے کاٹن جینرز کی میپکو حکام کے خلاف رٹ پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں فیصل رزاق اور طاہر رزاق نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیننگ فیکٹری کا بجلی کنکشن بحال نہیں کیا گیا حالانکہ انہوں نے 13 لاکھ روپے کی بجلی کا چوتھائی حصہ 3 لاکھ 13 ہزار روپے ادا کیاتھا۔ میپکو کے وکیل ملک مرید حسین مکول نے عدالت کو بتایا کہ پٹشنرز نے سوا تین لاکھ روپے جمع کرائے مگر اسی ماہ 9 لاکھ روپے کا دوسرا بل اگیا اس کی ادائیگی کون کرے گا؟ اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پٹشنرز کو مکمل بل ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
ملتوی