عدالتی پروٹوکول آفیسر کی گاڑی سے ٹکرا  کر 38 سالہ شخص زخمی‘ کارروائی شروع

         عدالتی پروٹوکول آفیسر کی گاڑی سے ٹکرا  کر 38 سالہ شخص زخمی‘ کارروائی ...

  

ملتان (وقائع نگار)  تھانہ چہلیک کے علاقے میں عدالتی  پروٹوکول آفیسر کی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہونے والے(بقیہ نمبر8صفحہ 5پر)

 38 سالہ شخص کو نشتر ہسپتال لایا گیاہے۔تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کا رہائشی خورشید اقبال اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ایم ڈی اے کی جانب جارہاتھا کہ تھانہ صدر کے سامنے یوٹرن لیتی ہوئی عدالتی  پروٹوکول آفیسر کی کار سے ٹکرا گیا اور زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو 1122 کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروا دیا گیا  ہے۔جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خورشید اقبال کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اور قانونی  کارروائی شروع کردی ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -