وہاڑی: جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب پر ریلی
وہاڑی(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے عالمی یوم حجاب کے سلسلہ میں ریلی کا انعقادکیاگیا(بقیہ نمبر9صفحہ 5پر)
ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین شاہینہ عامرنے کہاکہ حجاب مسلمان عورت کازیورہے حجاب میں رہنے والی خواتین بڑی حدتک ہوس زدہ نظروں سے محفوظ رہتی ہیں اگرمسلمان عورت کیلئے حجاب ضروری نہ ہوتاتواللہ پاک قران پاک میں حجاب کے احکامات نازل نہ کرتانبی ؐرحمت نے اللہ کے احکامات پرسب پہلے اپنے گھروالوں سے عمل کرواکرپوری امت مسلمہ کی خواتین پرحجاب کی پابندی لازم قراردے دی اس موقع پرنائب ضلعی ناظمہ رخسانہ کوثرکاکہناتھاکہ مسلمان عورت کاپوراوجودسراپاحجاب ہے جب بھی کوئی عورت بغیرحجاب کے گھرسے نکلتی ہے توبیشمارہوس زدہ نظروں کاشکاربنتی ہے اورشیطان اسے گھیرنے کی کوشش کرتاہے ریلی کی شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حجاب کولازمی قراردینے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مسلمان عورت کے جان مال کے ساتھ عزت وآبروبھی محفوظ رہ سکے ان کاکہناتھاکہ اس وقت نوجوان نسل بے راہ روی کاشکارہے جس کی سب سے بڑی وجہ اپنے اسلامی کلچرسے روگردانی ہے انہوں نے مسلمان خواتین سے اپیل کی کہ حکومتی احکامات کا انتظارکئے بغیروہ ازخودحجاب کواپنے اوپرلازم قراردے کراس پرعملدر آمدیقینی بنائیں ریلی میں نسرین شکیل،فائزہ عابد،ارم ظہربشری جاوید،قاریہ مصباح،کلثوم منشا،فاخرہ،ثمینہ حامد،کوثرمختار،ام کلثوم،اقصی،افشاں،زینب بی بی،رابعہ،نمرہ،زبیدہ،مدیحہ،میرب سمیت دیگردرجنوں خواتین نے شرکت کی۔
ریلی