خانیوال: تحریک لبیک کے زیر اہتمام  تحفظ ناموس رسالت ؐ مارچ‘ فرانس کا  سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ

  خانیوال: تحریک لبیک کے زیر اہتمام  تحفظ ناموس رسالت ؐ مارچ‘ فرانس کا  ...

  

 خانیوال (نمائند ہ پاکستان +نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان (بقیہ نمبر10صفحہ 5پر)

خانیوال کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت مارچ نکالا گیا تفصیل کے مطابق فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان خانیوال کے زیر اہتمام ناموس رسالت مارچ نکالا گیا جس میں قائدین وکارکنان تحریک لبیک پاکستان اور غلامان مصطفی نے ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور فضا لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ کی صداوں سے گونج اٹھی ریلی کی قیادت امیر خانیوال علامہ جاوید احمد چشتی اور ناظم اعلی خانیوال راومحمد وکیل قادری نے کی اسکے علاوہ ضلعی اور پی پی عہداران نے خطاب میں کہا فرانس کے گستاخ سن لیں صلاح الدین ایوبی کے وارث ابھی موجود ہیں ناموس رسالت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے امیر خانیوال علامہ جاوید احمد چشتی حکومت پاکستان فرانس کو باور کروادے حضور کے غلام ابھی موجود ہیں اگر غلطی کی تو ہم بدلہ لینے کو تیار ہیں ناظم اعلی راووکیل قادری نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہر صورت پہرہ دیا جائے گاسرپرست پی پی 206 حاجی شیخ اکمل فرانس کی ایمبیسی بند کی جائے ورنہ ہم بند کریں گے مفتی شفیق الرحمان ہم ڈرنے والے نہیں پہلے بھی ختم نبوت کے تحفظ کے لئے 8 لاشیں دے چکے ہیں اور بھی دینے کو تیار ہیں۔ 

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -