پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے  باعث وطن عزیز مستحکم‘ نشاط خان ڈاہا

  پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے  باعث وطن عزیز مستحکم‘ نشاط خان ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (نمائند ہ پاکستان +نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد (بقیہ نمبر11صفحہ 5پر)
خان ڈاہا نے کہا ہے کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ملک مستحکم ہے انہوں نے کہا کہ 6ستمبر1965کو پاک فوج اور پاکستانی عوام نے ایک تاریخی جنگ لڑ کے بھارت کا پاک سر زمین پر قبضے کا منصو بہ چکنا چور کر دیا آج بھی قوم کو 6ستمبر1965کے جذبے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چونڈہ،پی آ ر پی نہر کے محاز پر وطن کے بیٹوں نے دھرتی کے تحفظ کے لیے جو لازوال قربانیاں پیش کیں اس کے با عث آج پاکستان ایک مستحکم ملک ہے جس کے باعث دشمن آ ج پاکستان کی جانب میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا انہوں نے مزیدکہا کہ 6ستمبر1965کی کامیابی کو اہلیان پاکستان اور آنے والی نسلیں کبھی فرا موش نہیں کریں گی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پوری قوم کو متحد ہو کر بھرپور انداز میں منانا چا ہئے اور دفاع پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے خراج عقیدت پیش کرنا چائیے ایم پی اے نشا ط احمد نے کہا کہ جس طرح 6ستمبر1965کودشمن مکار کے مذمو م ارادوں کو ناکام بنا یا گیا اسی طرح کشمیر پر ہندو مکار کے قبضے کے ناپاک عزائم پاکستانی فوج اور عوام کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔
نشاط ڈاہا