قصبہ گجرات: اشرف لاج میں آج تقریب  100 سٹوڈنٹس کو تعلیمی وظائف دینے کا فیصلہ

   قصبہ گجرات: اشرف لاج میں آج تقریب  100 سٹوڈنٹس کو تعلیمی وظائف دینے کا فیصلہ

  

 ملتان (پ ر) اشرف علی اینڈ رشیدہ میموریل سکالر شپ پروگرام کے تحت (بقیہ نمبر14صفحہ 5پر)

تحصیل کوٹ ادو کے 100 طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب آج اشرف لاج قصبہ گجرات میں منعقد ہوگی اس تقریب میں 65 طلباء اور 35 طالبات کو سکالر شپ دیئے جائیں گے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ایف اے سے ایم فل‘ انجینئرنگ‘ بی ایس ایم ایس اور ایم بی بی ایس کے سٹوڈنٹس شامل ہیں یہ سکالر شپ کینیڈا میں مقیم پروفیسر رضوان خالد چوہدری‘ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار سلمان خالد چوہدری اور ڈاکٹر کامران خالد چوہدری نے محمود کوٹ گجرات‘ چوک قریشی بدھ اور گردونواح کے ذہین مگر حقدار اور غریب طلبہ و طالبات کو فیس کی مد میں مالی مدد دینے کے لئے تقریباً چار ملین پاکستانی روپے کے فنڈ سے شروع کیا ہے اور ابتداً یہ دو سال جاری رہے گا جس کے دوران میرٹ پر پورا اترنے والے ایف اے‘ ایف ایس سی کے طلبہ و طالبات دو ہزار ماہانہ‘ بی اے‘ بی ایس سی چار ہزار ماہانہ اور ایم اے‘ ایم فل پانچ ہزار ماہانہ حاصل کریں گے ان طلبہ و طالبات کی سلیکشن مولانا احمد شاہ جمالی نقشبندی کی سربراہی میں ایک چھ رکنی کمیٹی نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی ہے اور اس پروگرام کے تحت 14 اگست کو 30 طلبہ پہلے ہی یہ سکالر شپ اور کارکردگی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

وظائف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -