پوری قوم اپنی بہادر فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ خاور علی شاہ 

   پوری قوم اپنی بہادر فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ خاور علی شاہ 

  

 کبیروالا(تحصیل رپورٹر)قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان، قومی تاریخ (بقیہ نمبر16صفحہ 5پر)

کا ایک درخشندہ باب ہے، قوم ”شہدائے پاکستان“ کی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دے گی،ہمیں اپنے شہیدوں پر فخروناز ہے،پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ واستحکام،قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، یوم دفاع ہمیں قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کے لیے ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے عزم کو یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا، بلوچستان میں کھلم کھلا مداخلت کررہا ہے، ایسی صورتحال کے پیش نظر قومی یکجہتی کے لیے اپنایوم دفاع عزم ویقین  اور جوش وجذبے کے ساتھ مناکر یہ ثابت کریں کہ پوری قوم ملک کی سالمیت،کشمیریوں کے حقوق انسانی کے تحفظ، تحریک آزادی کے متحد اور ہم آوازہے اور اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،، انشاء اللہ!کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور وہ اپنے حق خودارادیت حاصل کرکے بھارتی تسلط سے نجات حاصل کریں گے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -