والدین کی ڈانٹ پر 13 سالہ لڑکے  کی خود کشی‘ لاش ورثاء کے حوالے

  والدین کی ڈانٹ پر 13 سالہ لڑکے  کی خود کشی‘ لاش ورثاء کے حوالے

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)آوارہ گردی سے منع کرنے پر (بقیہ نمبر19صفحہ 5پر)

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 13 سالہ لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک عباس کے رہائشی 13 سالہ علی اصغر کو اقدام خود کشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ علی اصغر کو آوارہ گردی سے منع کرتے ہوئے والدین نے ڈانٹ دیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر علی اصغر نے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ 

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -