رحیم یار خان: کالے یرقان کا حملہ‘ دو  خواتین جاں بحق‘ 4 افراد ہسپتال منتقل

   رحیم یار خان: کالے یرقان کا حملہ‘ دو  خواتین جاں بحق‘ 4 افراد ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں (بقیہ نمبر21صفحہ 5پر)
میں کالا یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید دو خواتین ہسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ تین خواتین سمیت مزید چار متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک سوئی گیس کی رہائشی 75 سالہ حفیظ خاتون اور جناح پارک کی رہائشی 50 سالہ رضیہ بی بی کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ پائیں اور دم توڑ گئیں۔ اسی طرح شاہ گڑھ کی رہائشی 36 سالہ حمیرا بی بی، چک 88 پی کی رہائشی 52 سالہ کنیز فاطمہ، اقبال آباد کی رہائشی 42 سالہ فرحین بی بی اور بدلی شریف کے رہائشی 40 سالہ درمحمد کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 
منتقل