بہترین حکمت عملی سے عوامی  مسائل حل کرینگے‘ عون حمید ڈوگر

   بہترین حکمت عملی سے عوامی  مسائل حل کرینگے‘ عون حمید ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)سرخرو ہوکر اگلے الیکشن میں عوام کے (بقیہ نمبر20صفحہ 5پر)
سامنے پیش ہوں گے بہترین حکمت عملی سے کرونا کرائسس سے نکل آئے تمام مسائل حل ہوں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حلقہ پی پی 276 سردار عون حمید ڈوگر نے حلقہ بھر میں دس پام واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس کا افتتاح کیا اس دوران ان کے ہمراہ سابق ناظم و چئیر مین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام نبی جانگلہ،مہر غلام علی شہزاد جانگلہ موجود تھے آخر میں شاہجمال میں تعمیر کئیے گئے دو واٹر پلانٹس کے افتتاح کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2023کے عام انتخابات میں سرخرو ہو کر عوام سے اعتماد کا ووٹ لیں گے صحت عامہ کے لئیے صاف پانی بنیاد ہے اس لئیے رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال کے لئیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے برابر سہولیات اور حلقہ کے لاکھوں عوام کے لئیے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے عنقریب وہ انڈس فیلڈ ہسپتال کا افتتاح بھی کریں گے ان کا اگلا اقدام تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے جن میں  گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہجمال کی توسیع اور گرلز ڈگری کالج کا قیام ہے جبکہ روڈز اور دیگر تعمیراتی ترقیاتی کاموں کے فنڈز جو کرونا کے باعث رکے ہوئے تھے اکتوبر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر تحریک انصاف ٹاؤن کمیٹی شاہجمال کے صدر سید سرفراز گیلانی اور ٹائیگر فورس کے محمد شفیق  خان نے بھی خطاب کیا۔
عون حمید