دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق  11 مریض ہوم آئسولیشن میں زیر علاج

  دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق  11 مریض ہوم آئسولیشن میں زیر علاج

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق (بقیہ نمبر22صفحہ 5پر)

ہوجانے پر تعداد 1204 تک پہنچ گئی، 1127 افراد کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے، صرف گیارہ کرونا وائرس متاثرہ ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مزید دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 1204 ہوگئی۔ کرونا وائرس کی تصدیق ہوجانے والے متاثرہ افراد محسن لطیف کا تعلق خانپور جبکہ مشیر احمد کا تعلق صادق آباد سے بتایا جاتا ہے جبکہ 1127 افراد کروناوائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوجانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ صرف 11 افراد ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ 

زیر علاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -